کراچی: ناظم آباد انکوائری آفس کے قریب فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

October 04, 2022

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ناظم آباد انکوائری آفس کے قریب فائرنگ سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ٹیم کے ساتھ آنے والا شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابقجس عمارت کو توڑا جا رہا ہے، اس کے مالک نے فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ایس بی سی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے ہمراہ تجاوازت گرانے آیا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ تجاوزات کے خاتمے کے دوران پیش آیا۔