سعودی عرب 2029ء میں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرے گا

October 04, 2022

سعودی عرب 2029ء میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔ اس بات کا فیصلہ کمبوڈیا کے دارالحکومت پنوم پن میں منعقد ایشیائی اولمپکس کی جنرل اسمبلی نے اپنے 41ویں اجلاس میں کیا۔

اجلاس میں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی درخواست پر غور کیا گیا۔

اس دوران سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2029ء میں 41ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کا انعقاد نو تعمیر شدہ شہر نیوم کے ٹروجینا ریزورٹس میں کرایا جائے گا۔

مغربی ایشیا کے خطے میں سعودی عرب سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔