صدر مملکت جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

October 05, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اکتوبر جمعرات کو شام 5 بجے طلب کرلیا۔ منگل کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54(ایک) اور 56(3)کے تحت طلب کیا گیا ہے۔صدارتی خطاب کے ساتھ ہی قومی اسمبلی کے آخری پانچویں پارلیمانی سال شروع ہو جائے گا ۔ صدراتی خطاب کیلئے صدر اور وزیر اعظم کے مابین گزشتہ ہفتے مشاورت ہوتی تھی جب وزیر اعظم اسحٰق ڈار کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ایوان صدر گئے تھے ، وزارت پارلیمانی امور نے صدراتی خطاب کا سرکاری مسودہ ایوان صدر بھجوا دیا۔