میڈیکل کالجز میں داخلوں کی تاریخ کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا

October 05, 2022

علامتی فوٹو

ملک بھر میں نجی اور سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کی تاریخ کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔

صدر پاکستان میڈیکل کمیشن ڈاکٹر نوشاد شیخ کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ ملک بھر میں 13 نومبر کو لیا جائے گا، کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور میں ٹیسٹ مراکز بنائے جائیں گے۔

ڈاکٹر نوشاد شیخ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی طلبہ دبئی یا سعودی عرب میں داخلہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں، بیرون ملک مقیم طلبہ پاکستان کے کسی بھی سینٹر پر بھی ٹیسٹ دینے کے اہل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کیلئے پی ایم سی کا پورٹل 10 اکتوبر تک کھلا رہے گا، ملک بھر میں 20 ہزار نشستوں کیلئے ڈھائی لاکھ طلبہ ٹیسٹ دیں گے۔