وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللّٰہ نے پولنگ سے پہلے آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 10 کوٹلی میں دھاندلی کا الزام لگا دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایل اے 10 کوٹلی میں پریزائیڈنگ افسر اور پٹواری پولنگ بیگز سمیت پکڑے گئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور چیف الیکشن کمشنر معاملے کی تحقیقات کریں۔ تحقیقات مکمل ہونے تک حلقہ ایل اے 10 میں انتخاب روکا جائے۔
رانا ثنا اللّٰہ نے مزید کہا کہ انکوائری کے حقائق سامنے آنے تک نتائج قبول نہیں کریں گے، واردات شرمناک اور قابل مذمت ہے۔