ویمن ایشیا کپ، تھائی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

October 06, 2022

فوٹو بشکریہ کرک انفو

ویمن ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں تھائی لینڈ نے پاکستان ویمنز کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 117 رنز کا ہدفتھائی لینڈ نے 6 وکٹ کے نقصان پر ایک بال پہلے حاصل کرلیا۔

تھائی لینڈ کی جانب سے نتھا کان چمپن 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان کیندا ڈار اور طوبیٰ حسن نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 54 رنز بنائے۔

ایونٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی یہ پہلی شکست ہے۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم ملائیشیا اور بنگلادیش کو ہرا چکی ہے۔