مارکیٹوں اور بچت بازاروں میں جعلی نوٹ پھیلانے میں ملوث گروہ کے 5 کارندے گرفتار

October 07, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کھوکھراپار پولیس نے شہربھر کی مارکیٹوں اور بچت بازاروں میں جعلی نوٹ پھیلا نے میں ملوث گروہ کے 5کارندوں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں احمد جمیل، نوید، ریحان، معین الدین اور اویس شامل ہیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک لاکھ 18ہزار سے زائد جعلی کرنسی نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔