اسلام آباد، نجی شاپنگ مال میں آتشزدگی کا مقدمہ درج

October 10, 2022

کولاج بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ کے نجی شاپنگ مال میں آگ لگنے کا مقدمہ درج جبکہتحقیقات کے لیے سات رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

ترجمان سی ڈی اے کے مطابق آگ مال کے چوتھے فلور پر فوڈ کورٹ میں لگی تھی،تحقیقات مکمل ہونے تک شاپنگ مال سیل رہے گا۔

دوسری جانب وزیر خزانہ آزاد کشمیر عبد الماجد خان کا کہنا ہے وزیراعظم آزاد کشمیر کا مال ہونے کی وجہ سے انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں آتشزدگی کے بعد اسے فوری سیل کرنے کا حکم دے دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔