بانی پی ٹی آئی قربانیاں دینے کو تیار ہیں، عارف علوی

May 09, 2024

فوٹو: فائل

سابق صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہبانی پی ٹی آئی قربانیاں دینے کو تیار ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بھی کچھ لوگ ملوث ہوسکتے ہیں لیکن پوری پارٹی کرش کی گئی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں نے کل بھی کہا معافی مظلوم کو نہیں ظالم کو مانگنی چاہیے۔ یہ کہنا کہ 70 فیصد لوگ غلط ہیں چند لوگ صحیح ہیں یہ کہاں کی منطق ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں جو مینڈیٹ چھینا گیا اس کے ثبوت موجود ہیں، فارم 47 کی پیداوار حکومت کے ساتھ کیا بات کریں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی نئی منطق پیش کی جارہی ہے، 70 فیصد لوگوں کے مینڈیٹ والوں سے بات کرنا پڑے گی۔