پنجاب اسمبلی اجلاس: حکومتی و اپوزیشن ارکان کے ایک دوسرے کے خلاف نعرے

May 09, 2024

پنجاب اسمبلی: فوٹو گریپ سوشل میڈیا

پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔

اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے شور شرابا کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی، رانا شہباز کے ویڈیو بنانے پر حکومتی ارکان برہم ہوگئے، جس پر ڈپٹی اسپیکر نے بھی رانا شہباز کو ویڈیو بنانے سے روک دیا۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ فوٹو سیشن بعد میں کرلیں یہ مناسب نہیں ہے، رانا صاحب یہ آپ ٹھیک نہیں کر رہے بیٹھ جائیں، ہاؤس کے وقار کا خیال کریں یہ کوئی طریقہ نہیں۔

اجلاس کے دوران حکومتی بینچز سے خواتین ارکان کی جانب سے بھی تنقید کی گئی، ارکان کھڑے ہوگئے، حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔

اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا، جبکہ حکومتی ارکان سمیع اللّٰہ خان اور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اپوزیشن ارکان کو سیٹوں پر بٹھاتے رہے۔