برطانیہ سیلاب متاثرین کی امداد بڑھائے گا، لارڈ طارق

October 15, 2022

سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان آنے والے برطانوی وزیر لارڈ طارق احمد نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت سیلاب متاثرین کی امداد میں مزید اضافہ کرے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے لارڈ طارق احمد کا کہنا تھا کہ ان کے پاکستان کے دورے کا مقصد ہی یہی ہے کہ وہ سمجھ سکیں کہ پاکستان کی اس وقت کیا ضروریات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات ضروری اور اہم ہیں۔