چڑیا گھر کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کیخلاف ایڈمنسٹریٹر اور دیگر سے جواب طلب

October 26, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ نے کراچی چڑیا گھر میں سوا 4 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کی درخواست پر ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ، سینئر ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر اور دیگر کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، ٹھیکوں میں کرپشن سے متعلق سب سے زیادہ بولی دینے والے کو ٹھیکہ نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 6جون 2022کو ٹھیکوں کیلئے اشتہار شائع کیا گیا، درخواست گزار نے داخلہ فیس وصولی کیلئے سب سے زیادہ 8لاکھ روپے کی بولی دی، ضمانتی رقم بھی بینک کے ذریعے جمع کرادی گئی، تمام ضابطوں کو پورا کرنے کے باوجود ٹھیکہ منظوری کا لیٹر جاری نہیں کیا گیا، دوسرے فریق کو غیر قانونی طور پر ٹھیکہ دیا گیا، کے ایم سی کو فوری ٹھیکہ منظوری کا لیٹر جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔