مجھے مولا جٹ کہنے پر عمران خان کا شکریہ: گورنر سندھ

October 30, 2022

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عمران خان کا شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے مولا جٹ کہا، یہ مثبت کردار ہے، اللّٰہ اس مولا جٹ سے کام لے اور شہر کے لیے اچھا ثابت ہو۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پانی اور بجلی کا مسئلہ ہے، ہم اس کے حل کے لیے کام کریں گے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اچھا کام کر رہے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کا شکایتی سیل عوام کے لیے کھول دیا ہے، جو 24 گھنٹے کھلا رہے گا، عوام اس سیل سے 1366 پر رابطہ کر سکتے ہیں، شکایتی سیل سے شہر میں امن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے امین الحق آئی ٹی کے وزیر ہیں، مستقبل میں آئی ٹی پارک کا اجراء کریں کے، ملک کا مستقبل آئی ٹی میں ہی ہے۔

واضح رے کہ 20 اکتوبر کوسرگودھا یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہسندھ کے گورنر کو دیکھیں اور مولا جٹ کو دیکھیں تو کوئی فرق نظر نہیں آئے گا۔