جی ٹی روڈ پر عمران خان کے خلاف بینرز لگا دیے گئے

November 01, 2022

فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ پانچویں روز آج گوجرانوالہ سے اسلام آباد کی جانب اپنے سفر کا آغاز کرے گا۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کا لانگ مارچ گوجرانوالہ کے علاقے چن دا قلعہ پہنچا۔

شہر گوجرانوالہ کے جی ٹی روڈ پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بینرز لگا دیے گئے ہیں۔

عمران خان کے خلاف لگائے بینرز پر ’گھڑی چور‘ اور ’توشہ خانہ چور نامنظور‘ جیسے نعرے درج ہیں۔

دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے اِن بینرز کو ہٹائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔