صدر عارف علوی نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تعیناتی منظور کرلی

November 09, 2022

فوٹو فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ سپریم کورٹ کے جج تعینات کردیے گئے۔

سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی بھی بطور سپریم کورٹ کے جج تعینات کیے گئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید سپریم کورٹ کے جج تعینات کیے گئے ہیں۔

جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تعینات کیے گئے ہیں۔