کراچی: کلفٹن میں پولیس مقابلہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

November 13, 2022

کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 5 میں پولیس مقابلہ ہوا ہے، جس میں زخمی ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم سے اسلحہ، موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔