عمران خان کے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کریں گے، شیخ رشید

November 15, 2022

فائل فوٹو

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حقیقی لانگ مارچ کا کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی کو حقیقی آزادی مارچ کا ہنگامی کیمپ آفس بنا رہے ہیں، 18 نومبر کو لال حویلی میں فوکل پرسنز کا اہم اجلاس بلایا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان جو بھی تاریخ دیں گے اس دن کمیٹی چوک میں ان کا تاریخی استقبال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمعے کے روز حقیقی آزادی مارچ کے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔

سابق وفاقی وزیر کا یہ کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے لانگ مارچ میں شرکت کریں تاکہ ملک میں جاری انارکی سے نجات ملے۔