ایف آئی کی لاڑکانہ میں کارروائی، کرنسی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

November 15, 2022

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے لاڑکانہ میں کارروائی کرتے ہوئے کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عامر بروہی کو باکرانی روڈ لاڑکانہ سے گرفتار کیا گیا،ملزم سے 10 لاکھ 15ہزار روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث تھا۔

ملزم سے 2 موبائل فونز اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رجسٹر بھی برآمد کیا گیا۔

گرفتار ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔