آئیڈیاز 2022ء: پاک فضائیہ کے طیارے توجہ کا مرکز بن گئے

November 17, 2022

پاک فضائیہ کے طیارے آئیڈیاز 2022ء میں شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایونٹ کے تیسرے دن ’پرائیڈ آف پاکستان‘ جے ایف 17 تھنڈر اور سپر مشاق ٹرینر طیاروں کے اسٹیٹک ڈسپلے کیے گئے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاک فضائیہ کے طیاروں میں غیر ملکی مندوبین اور عسکری حکام نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا مزید کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے طیاروں کی تکنیکی خصوصیات کے بارے میں بھی مکمل طور پر آگاہ کیا ہے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا منصوبہ تقریب میں سب سے زیادہ سراہا جانے والا پروجیکٹ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایکسپو سینٹر کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022ء 15 تا 18 نومبر منعقد کی جا رہی ہے۔