سنجرانی نے تحریک انصاف کی ناراضی کو ہوا میں اڑا دیا

November 18, 2022

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تحریک انصاف کی ناراضی کو ہوا میں اڑاتے ہوئے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی ملاقات میں تحریک انصاف رہنماؤں نے چیئرمین سینیٹ کو مستعفی ہونے پر زور دیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے صادق سنجرانی کو دھمکی دی گئی کہ مستعفی نہ ہونے کی صورت میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔

چیئرمین سینیٹ کی صدر مملکت عارف علوی سے بھی ملاقات ہوئی، صدر علوی نے بھی استعفیٰ دینے پر زور دیا۔

صادق سنجرانی نے جواب دیا کہ آپ تحریک عدم اعتماد لے آئيں وہ مقابلہ کریں گے۔