تجربہ کار حکومت نے مہنگائی کو عروج پر پہنچا دیا، پرویز خٹک

November 19, 2022

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تجربہ کار حکومت نے مہنگائی عروج پر پہنچا دی۔

مہمند کے علاقے یکہ غنڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف مضبوط قوت بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں جیت ثابت کرتی ہے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، ہمیں نا اہل کہنے والی تجربہ کار حکومت نے مہنگائی کہاں تک پہنچائی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ گیس بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، عمران خان نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے سے انکار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح حکمرانی چل رہی ہے 100 سال تک خوشحالی اور ترقی نہیں دیکھ سکتے۔

پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ کل جو لوگ امریکا کے خلاف تھے، آج اور ان سے خیرات مانگتے ہیں۔