پی ایس ایکس میں کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 30 پوائنٹس کا اضافہ

November 21, 2022

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 30 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 42 ہزار 761 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار میں 13 کروڑ 29 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت مالیت 4 ارب 57 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 3 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 823 ارب روپے ہے۔