جنرل ندیم رضا کا ایئر اور نیول ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ

November 22, 2022

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایئر اور نیول ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے الوداعی ملاقات کی۔

جنرل ندیم رضا نے پاک فضائیہ اور بحریہ کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایئر اور نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چاق و چوبند دستے نے جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔