عمران خان سرپرائز سے اب کمپرومائز پر آگئے ہیں، حسن مرتضیٰ

November 23, 2022

فائل فوٹو

پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ عمران خان سرپرائز سے اب کمپرومائز پر آگئے ہیں، وہ 26 نومبر کو جلسہ کریں گے اور چلے جائیں گے، جنرل الیکشن میں عمران خان کو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوجائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن مرتضی نے کہا کہ یہ ہفتہ سیاست پر بھاری نہیں، آرمی چیف کی تقرری روٹین کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان نہیں جیتے، مسلم لیگ ن ہاری ہے، عمران خان نے 61 جلسے کیے جبکہ ن لیگی قیادت گھر سے ہی نہیں نکلی۔

حسن مرتضی نے کہا کہ ملتان اور کراچی والی سیٹیں جیت کر پیپلز پارٹی نے ثابت کیا ہے کہ عمران خان کو ہرایا جاسکتا ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان دن کو گالیاں دیتے ہیں اور رات کو بیک ڈور چینل سے مذاکرات کرتے ہیں۔