سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ

November 24, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ،سونا150 روپے اور چاندی 20 روپے فی تولہ مہنگی ہو گئی ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1748 ڈالر سے کم ہو کر 1739 ڈالر فی اونس پر آگئی لیکن اس کے برعکس ڈالر کے مقابلے پر روپے کی قدر میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 150 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 59ہزار 200 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 128روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 36ہزار 488روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت بھی 20 روپے فی تولہ کے اضافے سے 1690 روپے سے بڑھ کر 1710 روپے فی تولہ ہو گئی۔