حسنین لہری کو اپنے خوابوں کی شہزادی مل گئی

November 24, 2022

حسنین لہری، فائل فوٹو

معروف پاکستانی ماڈل و اداکار حسنین لہری کو دبئی میں اپنے خوابوں کی شہزادی مل گئی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں رواں سال کئی نامور شادی شدہ جوڑوں کے درمیان طلاق ہونے کے باوجود بھی محبت کا جادو اداکاروں پر برقرار ہے۔

حال ہی میں ماڈل حسنین لہری نے اپنے مداحوں کو یہ خوشی کی خبر سنائی ہے کہ اُنہیں اپنے خوابوں کی شہزادی مل گئی ہے۔

حسنین لہری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اماراتی ماڈللوجین عدادا کے ساتھ ایک رومانوی تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’جب تک میری ملاقات اپنی شہزادیلوجین عدادا سے نہیں ہوئی تھی تو میں سوچا کرتا تھا کہپریوں کی کہانیاں کبھی سچ نہیں ہوں گی‘۔

حسنین لہری کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ پر مداحوں اور انڈسٹری کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حسنین لہری کے بارے میں فیشن انڈسٹری میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ ساتھی ماڈل سبیکا امام کو ڈیٹ کر رہے ہیں لیکن بعد ازاں جلد ہی دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں بھی سامنے آگئی تھیں۔