• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسنین لہری کی سوتیلی بہن نے والد کی وراثت سے اپنا حصہ مانگ لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر/مطلوب حسین) معروف ماڈل حسنین لہری کی سوتیلی بہن نے والد کی وراثت سے اپنا حصہ مانگ لیا۔ماڈل حسنین لہری کی بہن شاہستہ بی بی نے اپنے وکیل کے زریعہ حسنین لہری کو قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ محمد عالم لہری نے دو شادیاں کیں تھیں ,محمد عالم کی پہلی بیوی بی بی شاکرہ سے ان کی ایک بیٹی شاہستہ جبکہ دوسری بیوی شاہین عالم سے انکے تین بچے ہیں جن میں ماڈل حسنین ،مقصود اور سحر شامل ہیں۔ماڈل حسنین کو بھیجے گیے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ محمد عالم لہری کی دونوں بیویاں اور انکے 4بچے قانونی وارث ہیں جن کے مابین انکی منقولہ غیر منقولہ جائیدادیں جو کوئٹہ،کراچی سکھر اور لاہور وغیرہ میں موجود ہیں قانون اور شرعی اصولوں کے مطابق تقسیم ہونا ہے۔شاہشتہ نے اس نوٹس میں اپنے والد کی دوسری اہلیہ شاہین عالم اور انکے دیگر بچوں میرمقصود احمد اور سحر عالم کو بھی فریق بنایا ہے۔ماڈل حسنین کے بڑے بھائی میر مقصود احمد نے اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ بی بی شاکرہ انکی سوتیلی ماں اور شاہستہ انکی سوتیلی بہن ہے اور قانون کے مطابق انکا جو حق ہے انہیں ملنا چاہیے۔اس حوالے سے ماڈل حسنین نے کہا ہے کہ مجھے کوئی نونی نوٹس نہیں ملا ہےاور جو یہ سمجھتا ہے کہ محمد عالم لہری کی جائیداد میں اسکا کوئی حق بنتا ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرے عدالت جو فیصلہ دے گی اسے قبول ہوگا۔

تازہ ترین