سونا فی تولہ 400؍روپے مہنگا

November 25, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت17 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1739 ڈالر فی اونس سے بڑھ کر 1756 ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 400 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 59ہزار 600 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 36ہزار 831 روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 1710 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔