لیڈر کا کام لڑنا ہوتا ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے، آرمی چیف

November 25, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لیڈر کا کام لڑنا ہوتا ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے، جو لیڈراپنی غلطی مان نہیں سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا۔ اگر ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ فائنل میں شاہین آفریدی زخمی نہ ہوتا تو فائنل کا نتیجہ مختلف ہوتا ۔ہم ورلڈ کپ فائنل میں ہم فائنل میں کم مارجن سے نزدیک جاکر ہارے ہیں جبکہ بھارت ورلڈ کپ میں 10وکٹوں سے ہاراہے۔ ہماری ٹیم اب دوبارہ کھڑی ہوگئی ہے۔اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے عشائیہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور صدر عارف علوی نے شر کت کی اور کھلاڑیوں سے کرکٹ کے معاملات پر گفتگو کی دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی۔جمعرات کی شب اسلام آباد کے ہوٹل میں پی سی بی نے ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا تھا۔