جامعہ اردو کھلتے ہی طلبہ تنظیموں کے مابین پھر تصادم

November 25, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) طلبہ تنظیموں کے تصادم کے سبب تین روز کے لیے بند کی گئی وفاقی اردو یونیورسٹی جب جمعرات کو کھلی تو ایک بار پھر میدان جنگ بن گئی۔طلبہ تنظیمیں ایک دوسرے کے مقابل آ ئیں تو یونیورسٹی انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ لاٹھیوں ڈنڈوں اور پتھروں کے آزادانہ استعمال کے دوران بعض دفاتر اور کلاس روموں کےدروازوں کو نقصان پہنچا جبکہ سابق رجسٹرار کے دفتر کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔واضح رہے کہ قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء اسلام آباد گئے ہوئے ہیں۔