ملک میں آج سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی

November 25, 2022

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار رہی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 600 روپے برقرار ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 36 ہزار 831 روپے برقرار ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں ڈالر کی قمیت 3 ڈالر کم ہوکر 1753 ڈالر فی اونس ہے۔