اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 33 پوائنٹس کا اضافہ

November 26, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، منتخب سیکٹرز میں خریداری سے کاروباری ہفتے کے اختتام پر مثبت رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 33 پوائنٹس کا اضافہ،سرمایہ کاری مالیت 3 ارب 50کروڑ 33 لاکھ روپے بڑھ گئی ،51.17 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی ، تاہم کاروباری حجم 15.78 فیصد زیادہ رہا،تفصیلات کے مطابق ملکی حالات میں کچھ بہتری کی امید اور پالیسی ریٹ برقرار رہنے کی اطلاعات پر جمعہ کو مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سےبعض سیکٹرز میں خریداری دیکھنے میں آئی اس لئے ٹریڈنگ کے آغاز پر معمولی مندی کے بعد صورتحال بدل گئی اور 100انڈیکس 217 پوائنٹس کے اضافے سے 43ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تاہم بعد ازاں پالیسی ریٹ میں اضافے کی خبریں گردش کرنے لگیں جس سے دوسرے سیشن میں فروخت بڑھ گئی اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 33.08وائنٹس کے اضافے سے 42936.73 پوائنٹس پر آکر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس بھی 13.65 پوائنٹس کے اضافے سے 15818.76 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 13.92پوائنٹس بڑھنے کے بعد 29060.18 پوائنٹس پر آگیا، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 3 ارب 50 کروڑ 33 لاکھ 49ہزار روپے کے اضافے سے 6854 ارب 68 کروڑ 8 لاکھ 98ہزار روپے ہو گئی ،مجموعی طور پر جمعہ کو 340 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا،136 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،174 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 30 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ،کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 2 کروڑ 41 لاکھ 70ہزار شیئرز کے اضافے سے 17 کروڑ 72 لاکھ 97ہزار شیئرز ہو گیا ،جمعہ کو سب سے زیادہ شیئرز کی خرید و فروخت ہم نیٹ ورک،دیوان موٹرز ،ورلڈ کال، ہیسکول پیٹرولیم اور لوٹے کیمیکلز کے شیئرز کی ہو ئی ،مارکیٹ میں سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت میں اضافہ رفحان میز اور سفائر فائبر کے شیئرز کی قیمت میں ہوا جو کہ 434.99 روپے اور 49.00 روپے فی شیئرز تھا جبکہ سب سے زیادہ کمی نیسئلے پاکستان اور سنوفی ایونٹس کے شیئرز کی قیمت میں ہو ئی جو کہ 76.00 روپے اور 49.89 روپے فی شیئرز تھی۔