4 دسمبر کو پشاور میں ونٹیج کار نمائش کا انعقاد کیا جائے گا

November 26, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر) ونٹیج کار ریلی کا انعقاد 2 اور 3 دسمبر کو پشاور بالاحصار سے قبائلی ضلع خیبر تک کیاجائے گا جبکہ 4 دسمبر کو پشاور میں ونٹیج کار نمائش کا انعقاد کیاجائے گا جس میں عوام کا داخلہ مفت ہوگا نمائش کے موقع پر رنگا رنگ تفریحی پروگرام کا انعقاد پشاور سروسز کلب میں کیاجائے گا جس میں موسیقی کیساتھ ساتھ علاقائی رقص پیش کیا جائے گااس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت ِ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ونٹیج کار ریلی اور نمائش کے انعقاد کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کار ریلی اور نمائش کا انعقاد کامیاب بنانے کے لئے ڈائریکٹریٹ یوتھ آفیرز کو انتظامات کرنے،ٹریفک پولیس کو ریلی اور نمائش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے جبکہ پولیس کو سیکورٹی کے بہترین انتظامات کی ہدایات جاری کیں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا کہنا ہے کہ پشاور میں ونٹیج کار ریلی اور نمائش پشاور اور خیبرپختونخوا کے عوام کی تفریح کا باعث ہوگا اس کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لایئے جائے۔