ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کی کمی

November 26, 2022

عالمی بازارمیں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 1755 ڈالر فی اونس ہے۔

ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونےکی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کی کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 550 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 43 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 46 ہزار 788 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازارمیں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 1755 ڈالر فی اونس ہے۔