لیاری کے علاقے بغدادی میں ایک شخص کی خودکشی کی کوشش

November 26, 2022

پولیس کا کہنا ہے کہ ذہنی معذور عمارت سے چھلانگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔

لیاری کے علاقے بغدادی میں ایک شخص نے خودکشی کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی کوشش کرنے والے کا دماغی توازن درست نہیں ہے، ذہنی معذور عمارت سے چھلانگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے پہنچ کر کرین کی مدد سے ذہنی معذور کو نیچے اتار لیا۔