پشاور: مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

November 27, 2022

—فائل فوٹو

پشاور میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی زندہ مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

پولٹری مارکیٹ ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق پشاور میں ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے اضافہ ہوا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 295 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مارکیٹ میں انڈے فی درجن 275 روپے میں فروخت ہونے لگے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں فی انڈہ 24 سے 25 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔