گوجرانوالہ: 2 روز قبل اغوا ہوئے نوجوان کی لاش دریا سے ملی ہے، پولیس

November 27, 2022

گوجرانوالہ کے علاقے رسول نگر میں 2 روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان کی لاش دریا سے مل گئی۔

پولیس کے مطابق متوفی نوجوان کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا اور لاش جلادی گئی۔

دوسری طرف بورے والا میں رسول پورے کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔