اعظم سواتی کا بیٹا کہہ رہا ہے اس کے والد کو قتل کردیا جائے گا، فواد چوہدری

November 28, 2022

فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے کا عمران خان کو روتے ہوئے فون آیا ہے، وہ کہہ رہا ہے اعظم سواتی کو قتل کردیا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اعظم سواتی کی گرفتاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ ہے، سینیٹ کے ارکان 10 روز سے سڑکوں پر ہیں مگر نوٹس نہیں لیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز گل عدالت میں تشدد کے ثبوت دیتا رہا کسی نے نوٹس نہیں لیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کی آڈیوز ایسے لیک ہوتی ہیں جیسے گھنٹہ گھر چوک ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کی کوئی عزت نہیں تو عام آدمی کی کیا عزت ہوگی۔