پشاور، ابابیل اسکواڈ کے اہلکار کی زخمی شخص پر تشدد کی ویڈیو وائرل

November 29, 2022

پشاور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص پرابابیل اسکواڈ کے اہلکار کے تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق ابابیل اسکواڈ کے اہلکار کو معطل کر کے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق 25 نومبر کو ہشت نگری میں کرکٹ گراونڈ میں 2 فریقین میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے تھے.

پولیس کا بتانا ہے کہ ایک زخمی شخص کی فائرنگ سے ابابیل اسکواڈ کا اہلکار بال بال بچ گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابابیل اسکواڈ کے اہلکار نے فائرنگ سے زخمی شخص پر تشدد کیا تھا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی آر بھی تھانا ہشت نگری میں درج ہے۔