• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال کراچی کو دوبارہ لسانی جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، سعدیہ جاوید

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال صاحب کراچی کو دوبارہ لسانی جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کے بیان پر جواب دیتے ہوئے سعدیہ جاوید نے کہا کہ کراچی کو را کے پےرول پر چلانے والے ہمیں گورننس کا درس دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمال صاحب، آپ کراچی کو دوبارہ لسانی جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، چائنا کٹنگ کے بانی آج انفرااسٹرکچر پر اربوں روپے خرچ کرنے کا جھوٹا راگ الاپ رہے ہیں۔

سندھ حکومت کی ترجمان نےمصطفیٰ کمال کے دور میئرشپ کا باقاعدہ فرانزک آڈٹ کرانے اور حساب لینےکےلیے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ساڑھے 300 ارب کہاں گئے؟ آڈٹ ہوا تو کمال کے سارے کمالات بے نقاب ہو جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید