مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

November 29, 2022

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے مختلف واقعات میں 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

فلسطینی حکام نے مزید بتایا کہ ایک فلسطینی کو مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔ جبکہ دو فلسطینی بھائیوں کو اسرائیلی فوج نے رام اللّٰہ کے نزدیک فائرنگ کر کے شہید کیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق الخلیل شہر میں چوتھے فلسطینی کو اسرائیلی فوج نے سر میں گولی مارکر شہید کیا۔

حالیہ دنوں میں مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق رواں سال اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 100 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔