فواد نے بھائی کو ویڈیو کال پر بتایا کہ وہ فیملی کو قتل کرنے جا رہا ہے، پولیس

November 29, 2022

کراچی کے علاقے شمسی سوسائٹی میں قتل کی لرزہ خیز واردات کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فواد نے بیرون ملک مقیم بھائی کو ویڈیو کال پر بتایا کہ وہ فیملی کو قتل کرنے جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیرون ملک موجود بھائی نے کراچی میں موجود اپنے بھائی کو بتایا، بعد ازاں بھائی نے اپنی اہلیہ کو فون کرکے اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق خاتون کے پہنچنے تک فواد کارروائی کرچکا تھا، واردات کے وقت بچیاں اسکول سے آکر سو رہی تھی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ فواد کی اہلیہ کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم تھے۔

دوسری طرفترجمان جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں فواد کا آپریشن مکمل ہوچکا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ فواد کی حالت خطرے سے باہر ہے، اسے آپریشن تھیٹر سے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔