PTI، ق لیگی ارکان کے بیرون ملک جانے پر پابندی، پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹنے دینگے، پی پی، ن لیگ کا مشترکہ بیان

November 30, 2022

لاہور، اسلام آباد(خبرایجنسی، مانیٹرنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی قیادت نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا،دونوں جماعتوں کی قیادت نے اپنے اپنے ارکان اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لیے ارکان ملک میں موجود اور قیادت سے رابطے میں رہیں۔ تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے اراکین کوکل لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی ، ارکان کو ہدایت ملی ہے کہ جمعے کو پارٹی چیئرمین عمران خان کی صدارت میں پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حاضری یقینی بنائی جائے۔