کراچی میں شراب کی ہوم ڈیلیوری کا ملزم گرفتار

November 30, 2022

تصویر بشکریہ کراچی پولیس

کراچی کے ضلع ایسٹ کی ٹیپو سلطان پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والے ملزم سنتوش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے شراب کی متعدد بوتلیں برآمد کر لیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق یہ کارروائی ٹیپو سلطان تھانہ کی ایس ایچ او انسپکٹر عظمیٰ خان نے ٹیم کے ہمراہگشت کے دوران چنیسر ہالٹ پھاٹک کے قریب کی ہے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزم سنتوش نے بیان دیا ہے کہ وہ گارڈن کا رہائشی اور کورنگی نمبر 4 میں واقع وائن شاپ پر کام کرتا ہے۔

ملزم کے مطابق ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد وہ اپنے مخصوص گاہکوں کو ان کے گھروں تک شراب کی ڈیلیوری دیتا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم سنتوش کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔