بچی کو کاکا منے نے زیادتی کے بعد قتل نہیں کیا تو وہ کیوں بھاگا؟ والد کا سوال

November 30, 2022

—فائل فوٹو

کراچی میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی کے والد مقبول احمد نے کہا ہے کہ پولیس کو ایک شخص کاکا منے پر شک ہے جو واردات کے بعد سے مفرور ہے، اگر کاکا منے نے کچھ نہیں کیا تو وہ کیوں بھاگا ہوا ہے۔

کراچی میں مقتول بچی کے والد نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پولیس کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ہوں۔

مقبول احمد نے کہا کہ مجھے ابھی تک ڈی این اے رپورٹس کا نہیں بتایا گیا، جس حالت میں میری بچی ملی تھی میں اس کو ہاتھ بھی نہیں لگا پایا۔

انہوں نے کہا کہعلاقے کے ایم این اے سے میں نے رابطہ کیا لیکن انہوں نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

مقبول احمد نے مزید بتایا کہمیں نے پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کو بتا دیا ہے، انہوں نے چند گھنٹے مانگے ہیں۔

مقتولہ بچی کے والد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو احتجاج کریں گے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی سے 18 نومبر کو خالی پلاٹ سے بچی کی لاش ملی تھی، بچی سے زیادتی اور تشدد کی تصدیق بھی ہوئی تھی۔