افغانستان: مدرسے میں بم دھماکا، 19 افراد جاں بحق، غیر ملکی میڈیا

November 30, 2022

فائل فوٹو

افغانستان کے شمالی شہر ایبک کے مدرسے میں بم دھماکے سے 19 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، ذمہ داروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقامی اسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

دھماکا کابل سے 200 کلومیٹر دور شمال میں ایبک شہر کے ایک مدرسے میں ہوا۔