جو روٹ نے پاکستان میں کس کی خاص مہمان نوازی کی؟

December 01, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہو گیا ہے جس میں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بلی کے بچے کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جس کو انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس بلی کے بچے کی تصویر انگلش بیٹر اولی پوپ کے ساتھ شیئر کی ہے۔

آئی سی سینے شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اولی پوپ کا پیارا بیٹنگ پارٹنر۔

سوشل میڈیا پر اسی بلی کے بچے کی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں انگلش کھلاڑی اس کو پیار کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انگلش کھلاڑی جو روٹ پیالی میں دودھ لا کر بلی کے بچے کو دے رہے ہیں۔