فواد چوہدری کی سپریم کورٹ کیخلاف بد زبانی

December 01, 2022

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے سپریم کورٹ کے خلاف بدزبانی کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اپنے بنیادی کام سے کام رکھے، اس کا کام بنیادی حقوق کا تحفظ ہے۔

انہوں نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کی بنیادی حقوق پر کارکردگی شرم ناک ہے، عدالتیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماکا مزید کہنا ہے کہ عدالتیں ہمیں سیاسی نظام پر بھاشن دینا بند کریں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے یہ بھی کہا ہے کہ سیاسی نظام میں تبدیلی پاکستان کے عوام کا حق ہے۔