شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

December 01, 2022

کولاج فوٹو: انسٹاگرام

نامور بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔

سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی مسجد الحرام سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

شاہ رخ خان کے فینز کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

بتایا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی فلم ڈونکی کی شوٹنگ کے لیے اس وقت سعودی عرب میں ہی موجود تھے۔

ان تصاویر میں شاہ رخ خان کو احرام باندھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ انہیں ممکنہ طور پر سیکیورٹی یا ان کی ٹیم کے افراد نے گھیرا ہوا ہے۔


واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے عمرہ اس وقت میں کیا جب انہوں نے ایک روز قبل ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب میں اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔