کیا بانی متحدہ کیخلاف کیس میں متحدہ کے دھڑے پیچھے ہٹنے لگے؟

December 02, 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ)کیا بانی متحدہ کے خلاف کیس میں متحدہ کے دھڑے پیچھے ہٹنے لگے ؟ایم کیو ایم کے سابق کنوینر ندیم نصرت نے جائیدادوں کے حصول کا کیس لندن کی عدالت میں لانے کی مخالفت کردی.

فاروق ستار بولے ایم کیو ایم پاکستان کو لندن میں یہ کیس دائر نہیں کرنا چاہئے تھا.

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے عدالت میں 2015کے آئین کو تیار کرنے، سی ای سی کی جانب سے منظور کرنے اور اسے لندن بھیجنے کا اعتراف کیا، رابطہ کمیٹی کی جانب سے منظور کئے جانے سے انکار کردیا۔